۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دیدار شیخ زکزاکی با جمعی از دانشجویان المصطفی

حوزہ / تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا دین کی ضرورت اور خدا، اس کے رسول اور امت اسلامی کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ علم مفید ہو اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان سے استفادہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات نے شہر ابوجہ میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

رہبر شیعیان نائیجیریا نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنے کو دین کی ضروریات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنا دین کی ضرورت اور خدا، اس کے رسول اور امت اسلامی کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ علم مفید ہو اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان سے استفادہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیمات میں خاندان کی تشکیل کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا: میری آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ بچوں کی تربیت اور خاندان کی تشکیل اور اس کے استحکام پر خصوصی توجہ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .